ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز اور سی این این کو جھوٹا قرار دیدیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز اور سی این این کو جھوٹا قرار دے دیا ہے؟ انہوں نے ان کو جھوٹا کیوں قرار دیا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو اب پہلے سے کہیں زیادہ کم تعداد میں رہ گئے ہیں اور اب بھی ‘ناکام’ نیویارک ٹائمز پڑھ رہے ہیں یا ‘فیک نیوز’ سی این این دیکھ رہے ہیں، اور یہ سمجھتے ہیں کہ میں ایران کے ساتھ جنگ (اگر آپ اسے جنگ بھی کہیں تو) ختم کرنے کے لیے بے چین یا فکر مند ہوں، تو براہِ کرم یہ جان لیں کہ اس پوزیشن پر بیٹھ کر شاید میں دنیا کا وہ واحد شخص ہوں جس پر ذرہ برابر بھی دبا نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کے لیڈرز اب ہمارے درمیان نہیں رہے، اور ان کی معاشی ناکہ بندی اتنی سخت ہے کہ اس میں سے ہوا بھی نہیں گزر سکتی، یہاں سے حالات صرف مزید خراب ہی ہوں گے، وقت ان کا ساتھ نہیں دے رہا، کوئی بھی معاہدہ صرف تب ہی ہوگا جب وہ مناسب ہوگا، ایسا معاہدہ جو امریکہ، ہمارے اتحادیوں اور درحقیقت پوری دنیا کے حق میں بہتر ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے پاس تو دنیا بھر کا وقت ہے مگر ایران کے پاس نہیں، وقت ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے، میڈیا کے کچھ اداروں کے سبسکرائبرز اور ویورز میں جو اتنی کمی آ رہی ہے، اس کی اصل وجہ یہی ہے کہ وہ اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، ایران کی بحریہ سمندر کی تہہ میں پڑی ہے، ان کی فضائیہ تباہ ہو چکی ہے، ان کا اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار سسٹم ختم ہو چکا ہے۔



