شوبز

صبا فیصل کا متنازع بیان، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی سینئر و مشہور اداکارہ صبا فیصل نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان پر برس پڑے ہیں اور ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینوں میں اداکارہ کے کچھ کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں جس میں وہ گھریلو مسئلوں خاص طور پر لڑکیوں کے سسرال میں رہنے کے طریقوں پر بات چیت کر رہی تھیں، اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے مردوں کا ذہن بن جاتا ہے کہ اگر پیسہ ہے اور بیوی گھر پر ہے تو باہر مجھے ایک اور خاتون چاہیے’۔

صبا فیصل نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ ان کی اہلیہ ہوں تو اس سے مجھے عجیب انداز سے دیکھا، دوسرے دن جب فیصل آفس سے گھر آئے تو انہوں نے مجھ سے پوچھا تم نے اس لڑکی سے کیا کہا تھا؟ اس نے ریزائن کردیا ہے’۔ اداکارہ نے کہا ‘میں نے تو کچھ بھی نہیں کہا تھا، کیوں آپ کا چکر چل رہا تھا؟ جس پر شوہر نے کہا کہ وہ اپنے طور پر چلا رہی تھی، جس پر میں نے کہا جسے پتہ چلے گا کہ میں فیصل کی بیوی ہوں، وہ خود راستے سے ہٹ جائے گی’۔

صبا فیصل نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا ‘میں ان بیویوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ ان کے بچوں کی ماں ہیں، آپ آرام سے بیٹھیں، وہ مرد جہاں بھی جائے گا واپس آپ کے پاس گھر ہی آئے گا’۔ ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے شوہر کا قصہ بھی بیان کیا اور بتایا ‘میرے شوہر نوکری کرتے تھے تو ایک دن میں انہیں ان کے آفس لینے گئی، میں نے آفس پہنچ کر ریسیپشنسٹ خاتون کو کہا کہ فیصل کو بلا دیں، جس پر اس نے مجھے سے پوچھا کہ میں کون ہوں؟’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button