کھیل

محمد عامر اور فہیم اشرف کو لڑائی مہنگی پڑ گئی، بھاری جرمانہ عائد

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)11 کے 34 ویں میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف کو لڑائی مہنگی پڑ گئی ، جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران دونوں پلیئرز الجھ پڑے تھے۔ محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس موقع پر محمد عامر نے فہیم اشرف کو واپس جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے اور اس دوران نوک جھونک ہوئی تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچا کرایا۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ ریفری نے دونوں پلیئرز پر میچ فیس کا 10 ،10 فیصد جرمانہ عائد کیا، دونوں پلیئرز نے غلطی تسلیم کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button