انٹرنیشنل
ایران سے غیر ملکی پروازوں کی بحالی شروع

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے 55 دن بعد بالآخر ایران سے غیر ملکی پروازوں کی بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے، پہلی پرواز کہاں گئی؟
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امام خمینی ائیرپورٹ سے مدینہ، مسقط، استنبول، دوحہ، شنگھائی اور گواہگزو کی پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 55 دن میں پہلی بار دوحہ سے قطر ائیر کی پرواز تہران کیلئے روانہ ہوئی ہے جب کہ تہران سے آج دبئی، لاہور، نجف اور مسقط کی پروازیں بھی شیڈول پر ہیں۔ میڈیا کے مطابق آئندہ دنوں میں فلائٹ آپریشن مزید تیز کیا جائیگا۔



