اے آئی نے تمام موبائلز کمپنی کے ساتھ تکڑ لینے کی ٹھان لی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی نے تمام موبائلز کمپنی کے ساتھ تکڑ لینے کی ٹھان لی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مختلف لیکس میں بتایا گیا کہ مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی متعارف کرانے والی کمپنی وئیر ایبل ڈیوائسز تیار کر رہی ہے۔
مثال کے طور پر 2026 کے آخر یا 2027 کے شروع میں ایک اے آئی بڈز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے میڈیا ٹیک، کوالکوم اور لکس شیئر کے ساتھ شراکت داری کرکے اسمارٹ فون تیار کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میڈیا ٹیک اور کوالکوم کی جانب سے اس ڈیوائس کے لیے اسمارٹ فون چپ کو ڈیزائن کیا گیا جبکہ لکس شیئر کی جانب سے فون کے ڈیزائن اور تیاری کو ممکن بنایا جائے گا۔
اوپن اے آئی کے اسمارٹ فونز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایپس کی جگہ اے آئی ایجنٹس کو دی جائے گی جس سے مختلف ایپس کی ضرورت ہی ختم ہو جائے گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صارفین کو متعدد ایپس کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ان کے کام فون کے ذریعے مکمل ہو جائیں گے، بنیادی طور پر اسمارٹ فونز کے استعمال کا بنیادی تصور ہی تبدیل ہو جائے گا۔
اس اسمارٹ فون کی منصوبہ بندی اور تیاری کے عمل کو 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس کی پروڈکشن 2028 میں متوقع ہے۔



