کھیل

ایشین بیچ گیمز، 90 کلو گرام کیٹیگری کا فائنل، پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو شکست

چین (سپورٹس ڈیسک) چین کے شہر سانیا میں ایشین بیچ گیمز کے دوران پاکستان کے پہلوان انعام بٹ 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میچ میں شکست سے دوچار ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایشین بیچ گیمز کے دوران ایرانی پہلوان نے پاکستان کے انعام بٹ کو شکست سے دوچار کیا اور سلور میڈیا اپنے نام کرلیا۔ دوسری جانب 70 کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل کے لیے پاکستان کے عبداللہ کو شکست کا سامنا رہا ،محمد عبداللہ کو کرغزستان کے پہلوان نے شکست دی۔ ادھر ریسلنگ میں پاکستان کے اسد اللہ نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا ، 80 کے جی کلاس کے فائنل میں اسد اللہ کو ایرانی پہلوان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button