ایک لیٹر پیٹرول پر کتنے ٹیکسز اور منافع جات وصول کیے جا رہے ہیں؟ رپورٹ آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنے ٹیکسز اور منافع جات وصول کیے جا رہے ہیں؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آنے پر سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔
تصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور7 روپے 32 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن شامل ہے اسی طرح ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے87 پیسے اور 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 103 روپے 50 پیسے کی پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسیکی کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی ڈیوٹی سے پہلے ایکس ریفائنری قیمت 246 روپے 31 پیسے ہے تاہم ٹیکسز اور مارجنز شامل کیے جانے کے بعد شہریوں تک پہنچتے پہنچتے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 399 روپے 86 پیسے ہوجاتی ہے-



