انٹرنیشنل

ایرانی حملے، امریکی فوجی تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا؟ امریکی اخبار کی رپورٹ نے چونکا دیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے امریکا پر کیے جانے والے حملوں میں امریکی فوجی تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا؟ اس حوالے سے امریکی اخبار نے ہولناک رپورٹ جاری کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی فضائی حملوں میں امریکی فوجی تنصیبات پر کم از کم 228 عمارتیں یا فوجی سازوسامان تباہ یا متاثر ہوئے جن میں ہینگرز، بیرکس، ایندھن کے ذخائر، طیارے، ریڈار، مواصلاتی نظام اور فضائی دفاعی آلات شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نقصانات کی یہ سطح امریکی حکومت کے عوامی سطح پر دیے گئے بیانات اور اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس سے کہیں زیادہ ہے۔امریکی حکام کے مطابق فضائی حملوں کے خطرے کے باعث خطے میں بعض امریکی اڈوں کو معمول کے مطابق فعال رکھنا ممکن نہیں رہا جس کے باعث بڑی تعداد میں اہلکاروں کو ایرانی حملوں کی حدود سے باہر منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران مشرق وسطی کی سیٹلائٹ تصاویر حاصل کرنا غیر معمولی طور پر مشکل ہو گیا کیونکہ بڑی تجارتی سیٹلائٹ کمپنیوں Vantor اور Planet نے امریکی حکومت کی درخواست پر خطے کی تصاویر کی اشاعت محدود یا مؤخر کر دی تاہم ایرانی سرکاری میڈیا سے وابستہ ادارے مسلسل اعلی معیار کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کرتے رہے جن میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کو دکھایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button