انٹرنیشنل
امریکا، ایران ممکنہ معاہدے کی خبریں، خام تیل کی قیمت میں حیران کن کمی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد امریکی خام تیل 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھاگیا۔



