سوشل ایشوز

ادویات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) گذشتہ دو سالوں کے دوران ادویات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ2024ء میں نگراں حکومت کے دور میں دواؤں کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا گیا جب سے کمپنیاں قیمتوں کا تعین خود کرتی ہیں، 2 سال کے دوران مختلف دواؤں کی قیمتوں میں 100فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ قانون کے مطابق ڈریپ صرف زندگی بچانے والی دواں کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرسکتی ہے جب کہ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ دواں کی قیمتوں کی کمی یا اضافے میں وزارت صحت کا کوئی کردار نہیں۔ کمیٹی نے ڈریپ سربراہ سے دواں کی قیمتوں کے تعین کا فارمولہ طیکرنے کے ساتھ ساتھ ادارہ شماریات حکام کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button