انٹرنیشنل

مسافر طیارے کی ٹرک اور بجلی کے کھمبے سے ٹکر، کیا جانی نقصان ہوا؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک مسافر طیارے کی ٹرک اور بجلی کے کھمبے سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں ایک بوئنگ 767 طیارہ اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں اس تصادم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ واقعے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے طبی امداد دی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ رن وے سے اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ اسی دوران رن وے کے قریب سڑک سے ایک ٹرک گزرا جس سے طیارے کا ٹائر ٹکرا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک سے ٹکرانے کے بعد طیارہ بجلی کے کھمبے سے بھی ٹکرایا، تاہم طیارہ لینڈ ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button