انٹرنیشنل
ایران کی جانب سے امریکی بحری جہازوں پر حملے کی ویڈیو جاری

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے امریکی بحری جہازوں پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی گئی یہ حملے کب اور کہاں کیے گئے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کام نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حملے کا جواب دیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق ایرانی افواج نے امریکی بحری جہازوں پر میزائل، ڈرون اور چھوٹی کشتیوں سے حملہ کیا۔ امریکا نے جواب میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا جہاں سے حملہ کیا گیا تھا تاہم ایران کے حملوں میں امریکا کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف ایران کی مرکزی فوجی کمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے آئل ٹینکر اور بحری جہاز پر حملہ کیا، جواب میں ایرانی فورسز نے امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنا کر انہیں نقصان پہنچایا۔



