ٹیکنالوجی

جی میل کے اے آئی ٹول ہیلپ می رائٹ کو تبدیل کر دیا گیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس جی میل کے آر ٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) ٹول ہیلپ می رائٹ کو تبدیل کر دیا ہے اب اس میں کیا تبدیلی کی گئی؟ تفصیل آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ جیمنائی پر مبنی جی میل ٹول میں2 پرسنلائز آپشنز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک آپشن contextualization کا ہے۔ یہ آپشن جی میل کو آپ کی گوگل ڈرائیو اور جی میل کے اس ٹول میں ای میل تحریر کرنے کے لیے آپ کی پروموٹ سے منسلک کرتا ہے اور پھر اس کے مطابق ای میلز تحریر کرنے کے لیے متعلقہ تفصیلات کو استعمال کرتا ہے۔

دوسرا آپشن ٹون اور اسٹائل سے متعلق ہے اور یہ اے آئی کو متحرک کرکے ایسی ای میلز تحریر کرتا ہے جو آپ کی پرانی ای میلز کے انداز سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ دونوں آپشنز میں ای میل کا انداز آپ کی تحریر کردہ ای میلز سے کافی حد تک ملتا جلتا ہوتا ہے۔ گوگل کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان فروری 2026 میں کیا گیا تھا مگر اب انہیں صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button