پاکستان

امریکی فوج کا نشانہ بننے والا ایرانی جہاز ”توسکا” کراچی پہنچ گیا

کراچی (کھوج نیوز) امریکی فوج کی جانب سے خلیج عمان میں نشانہ بننے والا توسکا نامی ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیاہے ، 19 اپریل کو جہاز کو خلیج عمان میں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز یو ایس ایس اسپروینس نے نشانہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یو ایس ایس اسپروینس کی جانب سے توسکا کے انجن روم کو نشانہ بنائے جانے کے بعد جہاز کے انجن نے کام چھوڑ دیا تھا بعد ازاں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہازپر قبضے کے لیے اترے تھے۔جہاز پر قبضے کے بعد خلیج عمان میں ایرانی کمرشل جہاز کی تلاشی بھی لی گئی تھی۔ پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کی مرمت ممکنہ طور پر شپ یارڈ کرسکتی ہے۔ امریکی کی جانب سے جہاز کے عملے کو پہلے ہی پاکستان کے حوالے کردیا گیا تھا جہاں وہ ایران روانہ ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button