کھیل
ڈھاکہ ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل ختم، بنگلا دیش کے 4وکٹوں پر 301رنز

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 301رنز بنا لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کی، انہوں نے 130 گیندوں پر 101 رنز بنائے، مومن الحق کی 91 رنز کی اننگز کی بدولت میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹ پر 301 رنز اسکور کئے، تجربہ کار مشفق الرحیم 48 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، حسن علی، شاہین آفریدی اور نعمان علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔



