میٹا نے عمر کی تصدیق کیلئے نئے اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ میٹا نے صارفین کی عمر تصدیق کرنے کے لئے نئے اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا اور اس حوالے سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ چہرہ شناخت کرنے والا سسٹم نہیں، ہمارا اے آئی سسٹم بصری اشاروں اور عام چیزوں جیسے قد یا ہڈیوں کی ساخت کو دیکھ کر کسی فرد کی عمومی عمر کا تخمینہ لگاتا ہے۔ جن صارفین کے حوالے سے شک ہوگا کہ ان کی عمر 13 سال سے کم ہے، ان کے اکانٹس ڈی ایکٹیویٹ کر دیے جائیں گے اور پھر انہیں اپنی عمر کے ثبوت فراہم کرنا ہوں گے، تاکہ اکانٹ کو واپس حاصل کرسکیں۔
فیس بک اور انسٹا گرام کے صارفین بھی 13 سال سے کم عمر بچوں کے اکانٹس کو رپورٹ کرسکتے ہیں اور میٹا کے مطابق اس طرح کم عمر صارفین کے اکانٹس کی شناخت اور ڈیلیٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو آن لائن محفوظ اور مثبت تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے ہم برسوں سے ٹولز اور فیچرز تیار کر رہے ہیں تاکہ کم عمر صارفین کو محفوظ اور ان کی عمر کے مطابق تجربہ فراہم کیا جاسکے۔



