کھیل
بابر اعظم کی انجری سے متعلق نئی اپڈیٹ، مداحوں کیلئے بری خبر

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ بناز بیٹسمین بابراعظم کی انجری سے متعلق نئی اپڈیٹ منظر عام پر آئی ہیں جس کے بعد شائقین کرکٹ سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ بابراعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، انہوں نے پریکٹس سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی۔ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران بابرکوبائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا تھا اور ٹیم مینجمنٹ کو بتانے پر ایم آر آئی اسکین کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق حفاظتی وجوہات کے باعث بابراعظم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آرام دیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بابراعظم نے آرام کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ٹیم مینجمنٹ نے بابر کو آرام دینے کافیصلہ کیا ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔



