پاکستان
500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کیلئے منصوبہ بندی مکمل

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک میں 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی، یہ منصوبہ کہاں لگایا جائے گا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کینجھرجھیل پر 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولرپاور پروجیکٹ لگایا جائے گا جس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینا اور درآمدی فوسل فیول پر انحصار کم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ 243 ملین ڈالر کے اس منصوبے سے سالانہ 861.91گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے۔ منصوبہ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اورکنسٹرکشن ماڈل کے تحت مسابقتی بولی سے مکمل کیا جائے گا۔



