کھیل

لاہور اور کراچی کے کھانوں پر بحث کا معاملہ، وسیم اکرم بھی کود پڑے

کراچی (سپورٹس ڈیسک) لاہور اور کراچی کے کھانوں پر بحث کے معاملے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم بھی میدان میں کود پڑے ہیں اور بڑا بیان داغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و لیجنڈ کھلاڑی وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر کراچی اور لاہور کے کھانوں پر ہونے والی بحث پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کراچی اور لاہور پر کافی بحث ہورہی ہے، تلواریں نکل آئی ہیں، گنڈاسے نکل آئے ہیں اور آپس میں لڑائی ہورہی ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں 42 سال لاہور میں رہا ہوں، لاہور میں میری پیدائش ہوئی ہے اور اب پچھلے 14 سالوں سے کراچی میں رہ رہا ہوں۔ وسیم اکرم نے بتایا کہ لاہور میں کچھ جگہ ضرور ہیں جہاں نہاری پائے ہیں مگر ایک جگہ کراچی، جہاں ساری قومیں رہ رہی ہیں ان سب کا مکس کھانا ہے آپ کو ریسٹورینٹ میں مختلف کھانے ملتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ایک چیز نوٹ کی ہے بادشاہی مسجد کے پاس مشہور فوڈ اسٹریٹ ہے وہاں بھی صرف مرچیں تھیں، لاہور کے کھانوں میں مرچیں اور کریم کہاں سے آگئی؟ وسیم اکرم نے آخر میں کہا کہ میں جو بحث ختم کرنا چاہتا ہوں کہ کراچی میں ورائٹی زیادہ ہے، لاہور میں کھانا اچھا ہے ورائٹی کم ہے۔ سابق کپتان نے مذاقا کہا کہ اب جوتیاں لے کرمیرے پیچھے پڑ جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button