شوبز

کانز فلم فیسٹیول، مداحوں کے دلچسپ تبصرے، عالیہ بھٹ آپے سے باہر

فرانس (شوبز ڈیسک) فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے کیے گئے دلچسپ تبصروں پر آپے سے باہر ہو گئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے مختلف ستاروں نے شرکت کی، ریڈ کارپٹ پر عالیہ بھٹ نے آسٹریلوی فیشن ڈیزائنر تمارا رالف کا ڈیزائن کردہ ہلکے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا تاہم اس بار اداکارہ کا کانز لک اتنا وائرل نہ ہوا جتنا وہ فوٹوگرافرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر وائرل ہوئیں۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ادکارہ کو پراعتمادی کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کرتے اور پھر فوٹوگرافرز کے سامنے پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں فوٹوگرافرز ریڈ کارپٹ پر موجود دیگر مشہور شخصیات کی تصاویر لیتے رہے، بہت کم ہی کیمرے ایسے تھے جن سے اداکارہ کی تصویر لی گئی۔

ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ اس طرح سے ہاتھ ہلا رہی ہے جیسے وہ سرخیوں میں شامل ہوں گیں جب کہ اس دوران کیمرے ہوائی جہاز کے موڈ پر ہیں۔ ایک صارف نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو فرق نہیں پڑتا فوٹو گرافر نے تصاویر لی یا نہیں، عالیہ بھٹ فیسٹیول میں بھارت کی نمائندگی کررہی ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک افسوس کا مقام ہے۔ عالیہ بھٹ فیسٹیول میں دوسری مرتبہ جلوہ گر ہورہی ہیں اور کوئی انہیں جانتا بھی نہیں ہے، کسی نے تصویر نہیں لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button