ٹیکنالوجی

سام آلٹمین نے ایلون مسک کو مات دے دی

اوک لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کو اوپن اے آئی اور سام آلٹمین کے خلاف مقدمے میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اوک لینڈ کی وفاقی عدالت کی جیوری نے سامن آلٹمین اور اوپن اے آئی کے خلاف ایلون مسک کی جانب سے دائر کردہ 150 ارب ڈالرز ہرجانے کے مقدمے کو خارج کر دیا ہے۔ جیوری نے قرار دیا کہ ایلون مسک کا یہ دعوی درست نہیں کہ سام آلٹمین، اوپن اے آئی اے اور کمپنی کے صدر گریگ بروک مین نے کمپنی کی بنیاد رکھے جانے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ 2024 میں ایلون مسک کی جانب سے اس مقدمے کو دائر کرتے ہوئے کہا تھا گیا کہ اوپن اے آئی کو غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا مگر سام آلٹمین اور کمپنی نے ان اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button