عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) عید الاضحی کے موقع پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الاضحی 2026 کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیاں 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی، جس کے دوران تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، بینک اور تعلیمی مراکز بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے تحت تعطیلات کا دورانیہ کچھ یوں بنتا ہے کہ منگل 26 مئی کو پہلی چھٹی یومِ عرفہ کی ہوگی، بدھ 27 مئی کو دوسری چھٹی کو عید الاضحی کا پہلا دن ہوگا، جمعرات 28 مئی کو تیسری چھٹی عید الاضحی کے دوسرے دن کی ہوگا جب کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری سطح پر ویسے ہی چھٹیاں ہوتی ہیں تو اب مجموعی طور پر سرکاری ملازمین عید پر 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔



