ٹیکنالوجی

فیس بک سے جڑی ایک نئی ایپ متعارف، صارفین حیران

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا نے خاموشی سے فیس بک سے جڑی ایک نئی ایپ متعارف کروا دی ہے اس کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ تمام تفصیل سامنے آنے کے بعد صارفین حیران رہ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا نے خاموشی سے فیس بک سے جڑی ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے۔ فورم نامی اس ایپ کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا جو آئی فون صارفین کو مخصوص ممالک میں دستیاب ہے۔ اس ایپ کی ڈسکرپشن کے مطابق یہاں آپ بامعنی گفتگو کرسکتے ہیں، حقیقی جوابات دیکھ سکتے ہیں اور اپنی پسند کی کمیونٹیز کا حصہ بن سکتے ہیں۔یہ بنیادی طور پر سوشل میڈیا سائٹس ریڈیٹ اور Quora سے ملتی جلتی ایپ ہے۔یعنی آپ اس کے اندر سوالات پوچھ سکتے ہیں اور فیس گروپس میں شامل افراد سے جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔ بائی ڈیفالٹ اس میں فیس بک گروپس کا مواد دکھایا جائے گا جس کا انحصار آپ کی دلچسپیوںپر ہوگا۔

فیس بک کے مطابق اس ایپ کو ان افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو فیس بک گروپس کو چلاتے ہیں اور انہیں ایک نیا ایڈمن اے آئی اسسٹنٹ فراہم کیا جائے گا جو گروپس کو چلانے اور مواد کی جانچ پڑتال میں مدد فراہم کرے گا۔ فیس بک نے زور دیا کہ یہ ایپ حقیقی افراد سے جوابات حاصل کرنے کے لیے ہے۔ فورم کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو فیس بک اکانٹ کی ضرورت ہوگی۔ ممکنہ طور پر اس ایپ کا مقصد فیس بک کے اربوں صارفین کو استعمال کرکے صارفین کو حقیقی جوابات فراہم کرنا ہے۔ میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ابھی یہ ایپ بنیادی طور پر ٹیسٹنگ کے عمل سے گزر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button