پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (کھوج نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیرنے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور امریکا سے جاری مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔ ایرانی حکام کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button