انٹرنیشنل
مودی سرکار پاگل ہو گئی، کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام اکائونٹس بند کر دیئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار بوکھلاہٹ میں پاگل ہوگئی ہے اور اس نے انتہائی بیہودہ قدم اٹھاتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس بند کروا دیئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چند ہی دنوں میں کروڑوں کی تعداد میں فالوونگ حاصل کرنے والی بھارتی نوجوانوں کی آن لائن تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کی مقبولیت سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے کا کہنا ہے کہ تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کھو چکی ہے۔ ابھیجیت دپکے نے بتایا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکانٹ بھی ہیک کرلیا گیا ہے۔ ان کے مطابق وزیرِتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کی مہم چلانے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔



