شوبز
ڈولارے گانے کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونے کی افواہیں، مادھوری بول پڑیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور فلم دیوداس کے مشہور گانے ڈولارے کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونے کی افواہوں پر دانس کوئین مادھوری ڈکشت بول پڑی ہیں اور بڑا راز فاش کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ہفتے قبل کوریوگرافر سروج خان کی سابقہ ساتھی روبینہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈولا رے کی شوٹنگ کے دوران مادھوری 4 ماہ کی حاملہ تھیں۔ مادھوری ڈکشت نے ہنستے ہوئے مختصرا کہا کہ’آرین 2003ء میں پیدا ہوا تھا، تو اس سے حساب لگایا جاسکتا ہے’۔ مادھوری کے بڑے بیٹے آرین نینے کی پیدائش 17 مارچ 2003ء کو ہوئی جب کہ دیوداس2002ء میں ریلیز کی گئی تھی۔



