میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا اکائونٹس پر سخت پابندیوں کا اطلاق

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا نے دنیا بھر میں انسٹا گرام، فیس بک اور میسنجر کے کم عمر صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے جس کے بعد صارفین پریشان ہو گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ انسٹا گرام، فیس بک اور میسنجر میں 13 سال پلس ٹین (teen) اکانٹس پر زیادہ سخت نئی پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ 2 جون سے دنیا بھر میں کمپنی کے تمام پلیٹ فارمز پر کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس پر مواد کے حوالے سے سخت سیٹنگز کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ اسے اکتوبر 2026ء میں امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے دنیا بھر میں توسیع دی جا رہی ہے۔ میٹا نے بتایا کہ وہ ایک سیفٹی کمپنی الائس کے ساتھ مل کر کم عمر صارفین سے متعلق فیچرز کو تیار اور ٹیسٹ کرے گی۔ نئی تبدیلیوں کے تحت کم عمر صارفین اب ایسے اکانٹس کا مواد دیکھ یا انہیں فالو نہیں کرسکیں گے جو اکثر نامناسب مواد شیئر کرتے ہیں۔



