ٹیکنالوجی

الگورتھم پرسنلائزیشن فیچر، انسٹا گرام نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناد ی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام نے فوٹو شیئرنگ ایپ کے اندر مواد کے اندر نظر آنے والے مواد پر آپ کے کنٹرول کو زیادہ آسان بنا دیا ہے الگورتھم پرسنلائزیشن فیچرکے متعلق صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس مقصد کے لیے انسٹا گرام کی جانب سے الگورتھم پرسنلائزیشن فیچر کو توسیع دی گئی ہے۔ اس فیچر سے صارفین مرکزی فیڈ میں اپنی پسند کے موضوعات پر مبنی مواد کو زیادہ دیکھ سکیں گے۔ انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ اس تبدیلی سے صارفین کے لیے ایپ کے استعمال کا تجربہ مزید بہتر ہو جائے گا مگر اس تبدیلی میں آپ ان اکاؤنٹس کی پوسٹس کو زیادہ نہیں دیکھ سکیں گے جن کو فالو کر رہے ہوں گے۔

درحقیقت یہ فیچر دلچسپی پر مبنی موضوعات پر کام کرے گا اور آپ کو مختلف اصطلاحات کا اندراج کرنا ہوگا۔ ایڈم موسیری نے تسلیم کیا کہ صارفین کی جانب سے اکثر شکایت کی جاتی ہے کہ ان کی پوسٹس فالوورز تک نہیں پہنچ پاتی۔ انہوں نے بتایا کہ کسی کو فالو کرنا صارف کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے مگر ریکومینڈیشنز مین فیڈ میں ٹیک اوور کرلیتی ہیں تو فالوورز والا تجربہ کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ہم فالوونگ فیڈ صارفین کو فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ وہاں ان افراد کی پوسٹس دیکھ سکیں جن کو فالو کر رہے ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button