پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا، یہ تبدیلیاں کون کون سی ہیں؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا تھا کہ ٹریک اے میں ریڈ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ کرکٹرز شامل ہوں گے جب کہ ٹریک بی اور سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق ٹریک سی میں صرف ٹی ٹوئنٹی کے کرکٹرز شامل کیے جائیں گے جب کہ ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی کیایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹاکو شامل کر رہے ہیں ،کھلاڑیوں کا 85 فیصدکنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، اچھے ریزلٹ لینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا میں اس حق میں ہوں کہ فٹنس ٹیسٹ میڈیا کیسامنے ہوں، سلیکشن کمیٹی کے پاس بہت کام کرنے کو ہے ،ہم پابند کر رہے ہیں کہ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نہیں کھیلے گا تو اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے،ہم نیدستاویز میں ایک ایک چیز کو بڑی تفصیل سیڈالاہے،کھلاڑیوں سے اچھا فیڈ بیک ملا ہے کھلاڑیوں کو مکمل بریف کیا گیا ہے، اب کوئی یہ نہیں کہے گا کہ اے نہیں ملی ،بی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹ کے لیے سب کچھ مہیا کر رہے ہیں ،باہمی سیریز میں نتائج اچھے ہیں ٹورنامنٹ میں اچھے نہیں رہتے اس پر کام ہورہا ہے، پرفارمنس کے علاوہ بھی بہت چیزیں ہیں،ہم مانتے ہیں ٹورنامنٹس میں اچھے نہیں اب ہم کام کر رہے ہیں بہتری دکھائی دے گی۔



