ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے ویب وریژن میں حیران کن فیچر کا اضافہ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے ویب وریژن میں حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق Wabetainfoکی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھی واٹس ایپ کے ویب وریژن میں وائس اور ویڈیو کالز ون آن ون چیٹس پر دستیاب ہے۔ واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہی مگر اب واٹس ایپ کے ویب وریژن کے بیٹا (beta)وریژن میں گروپ چیٹس کے اندر آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین 32 افراد سے گروپ چیٹ کرسکیں گے اور اسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔ گروپ کالز کے دوران اسکرین شیئرنگ کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی۔ جب بھی یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا تو گروپ چیٹس کی ونڈو میں ایک کال بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے وائس یا ویڈیو کال کی جاسکے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گروپ کالز کے لیے کال لنکس کو بھی استعمال کیا جاسکے گا تاکہ دیگر افراد کو کال کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا جاسکے۔ ہر کال لنک کا اپنا منفرد اور محفوظ یو آر ایل ہوگا اور کوئی بھی اس کی نقل نہیں بنا سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button