کھیل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کس کھلاڑی کو کونسی کیٹیگری میں رکھا گیا اس کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ تمام تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بتایا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کتنے کھلاڑیوں کو اور کس کیٹیگری میں ملے گا، اس بات کو خفیہ رکھا جائیگا، ہرٹریک میں دیئے جانے والے کنٹریکٹس کو منظرعام پر نہیں لایا جائے گا،سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کی تقسیم سلیکشن کا معاملہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی تعداد کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا،کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کے 5 اور لسٹ اے کے میچز 10 تک رکھنے کا امکان ہے، انٹرنیشنل اسائمنٹ نہ ہونے پر بھی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے دستیاب رہنے کا کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس والے کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف شرائط بھی رکھی گئی ہیں،کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کو ان کے ٹریک کے لحاظ سے فرسٹ کلاس ، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کے میچز کھیلنا لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی تینوں فارمیٹ کھیلنے کے لیے اہل ہوں گے،ضرورت پڑنے پر کسی بھی ٹریک کے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button