کھیل
سینئر اسپورٹس صحافی قمر احمددنیا فانی سے رخصت ہو گئے

کراچی (سپورٹس ڈیسک) سینئر سپورٹس صحافی قمر احمد دنیا فانی سے رخصت ہو گئے ہیں جبکہ نماز مغرب کے بعد بیت السلام مسجد ڈی ایچ اے فیز 4میں ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپورٹس صحافی قمر احمد کا شمار پاکستان کے ابتدائی کرکٹ صحافیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے بطور صحافی دنیا بھر میں 400سے زائد ٹیسٹ میچز اور 600سے زائد ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی کوریج کی جبکہ دنیا بھر میں متعدد آئی سی سی ایونٹس بھی کور کیے۔ قمر احمد 23اکتوبر 1937کو اتر پردیش میں پیدا ہوئے اور طویل عرصے انگلینڈ میں بھی مقیم رہے۔ قمر احمد نے 17فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے اور قائد اعظم ٹرافی میں حیدر آباد ٹیم کی قیادت بھی کی۔ قمر احمد کا شمار دنیا کے ممتاز کرکٹ رائٹرز اور تجزیہ کاروں میں کیا جاتا ہے۔



