انسٹا گرام میں حیران کن فیچر کا اضافہ، صارفین خوشی سے نہال

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیس) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا ہے یہ فیچر انتظامیہ نے صارفین کی پر زور فرمائش پر کیا جس کے بعد صارفین خوشی سے نہال ہو گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انسٹام گرام کے اس فیچر کے تحت ہر صارف متعدد فوٹوز یا ویڈیوز والی پوسٹ میں ہر تصویر یا ویڈیو میں کیپشن کو شامل کرسکے گا۔ اس کا مقصد ملٹی امیج یا ویڈیو پوسٹس کو زیادہ بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ابھی انسٹا گرام میں ملٹی فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں صرف ایک ہی کیپشن کو ایڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس نئے فیچر سے صارفین کو ہر تصویر یا ویڈیو کے بارے میں وضاحت کرنے کا موقع ملے گا جبکہ آپ مزید تفصیلات پوسٹس کے ساتھ جان سکیں گے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اب انسٹا گرام میں ایک سے زیادہ تصاویر یا ویڈیوز والی پوسٹس کا استعمال کافی زیادہ ہونے لگا ہے۔
اس فیچر تک رسائی ایک ٹوگل کے ذریعے ممکن ہوگی جو کیپشن ایریا پر کلک کرنے پر سامنے آئے گا۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مگر اسے تمام صارفین تک پہنچنے میں ایک ہفتہ یا اس سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔ ابھی آپ انسٹا گرام میں 20 تصاویر کو ایک ساتھ پوسٹ کرسکتے ہیں تو اب ان میں 20 کیپشنز بھی شامل کیے جاسکیں گے۔



