ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کتنے فیصد بڑھی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے ادارہ شماریات کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں حکومتی وعدوں کو پول کھل کر سامنے آگیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے 11اشیا سستی اور15 کی قیمتیں مستحکم رہیں جب کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.65 فیصد مہنگے ہوئے، آلو 6.82 اور چکن 5.60 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں واشنگ سوپ کی قیمت میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دودھ،دہی،مٹن اور انڈے سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ایل پی جی کی قیمت 0.51 فیصد بڑھی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتیمیں پیاز 2.98 فیصد سستے ہوئے، لہسن 2.51 اور کیلے 1.28 فیصد سستے ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈیزل 1.06 اورپیٹرول کی قیمت میں 0.52 فیصد کمی ہوئی جب کہ دالوں اورآٹیکی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔



