واٹس ایپ پر بلاکنگ کو دیکھنا کیسے ممکن ؟ حیران کن فیچر آگیا
واٹس ایپ کے آٹومیٹک انکرپشن ویریفکیشن کو آپ خاموشی سے بلاک ڈیٹیکشن کیلئے استعمال کرسکتے ہیں، عام طور پر اس فیچر کو کسی چیٹ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے تحفظ کی تصدیق کیلئے استعمال کیا جاتا ہے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر واٹس ایپ پر آپ کو بلاک کیا ہوا ہے تو ایسے جاننا کیسے ممکن ہے؟ اس حوالے سے ایسا حیران کن فیچر آگیا ہے جس کو استعمال کر کے صارفین دنگ رہ جائیں گے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق Wabetainfoکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ میں موجود ایک سکیورٹی فیچر سے آپ بلاک اسٹیٹس کو جان سکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے آٹومیٹک انکرپشن ویریفکیشن کو آپ خاموشی سے بلاک ڈیٹیکشن کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ عام طور پر اس فیچر کو کسی چیٹ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے تحفظ کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ فیچر کانٹیکٹ انفو اسکرین کے اندر موجود ہوتا ہے اور آپ کسی چیٹ کو اوپن کریں اور اوپر موجود کانٹیکٹ نیم پر کلک کرکے انکرپشن کا انتخاب کریں۔ ایسا کرنے پر واٹس ایپ کی جانب سے خودکار طور پر تصدیق کی جائے گی کہ اس گفتگو کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہے۔
نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر سب کچھ معمول پر ہو تو ویریفکیشن کا عمل ہموار انداز سے مکمل ہوتا ہے مگر جب واٹس ایپ کی جانب سے ویریفکیشن کی تصدیق نہ کی جاسکے اور متبادل طریقوں کا مشورہ دیا جائے تو اس سے ممکنہ طور پر بلاک کیے جانے کا عندیہ ملتا ہے۔ زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عمل کے دوران دیگر فرد کو نوٹیفائی نہیں کیا جاتا۔ تو آپ خاموشی سے کسی کو آگاہ کیے بغیر ایسا کرسکتے ہیں۔یہ خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ بلاک ڈیٹیکشن ٹول ہے۔



