وائرلیس چارجر کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں؟ سچائی آگئی
اکثر جدید اسمارٹ فونز کو صفر سے 100 فیصد تک چارج کیا جاتا ہے، تو تار والا چارجر 25 واٹ بجلی ایک گھنٹے میں خرچ کرتا ہے مگر وائرلیس چارجر ایک گھنٹے میں 40 فیصد زیادہ یا 21 واٹ بجلی خرچ کرتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) وائرلیس چارجر زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں یا تار والے چارجز؟ اس حوالے سے اہم معلومات منظر عام پر آنے کے بعد صارفین ہکا بکا رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق درحقیقت وائرلیس چارجنگ عام چارجر کے مقابلے میں زیادہ بجلی خرچ کرتی ہے۔ جی ہاں واقعی وائرلیس چارجر کسی تار والے چارجر کے مقابلے میں زیادہ بجلی خرچ کرتے ہیں۔ اکثر جدید اسمارٹ فونز کو صفر سے 100 فیصد تک چارج کیا جاتا ہے، تو تار والا چارجر 25 واٹ بجلی ایک گھنٹے میں خرچ کرتا ہے مگر وائرلیس چارجر ایک گھنٹے میں 40 فیصد زیادہ یا 21 واٹ بجلی خرچ کرتا ہے۔ ان اعداد و شمار کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ آپ کونسی کمپنی کا چارجر استعمال کر رہے ہیں اور اسے کیسے استعمال کر رہے ہیں۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایپل کا وائرلیس میگ سیف چارجر عام روایتی چارجر کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ بجلی خرچ کرتا ہے جبکہ چارجنگ پیڈ کو درست طرح نہ رکھا جائے تو وائرلیس چارجر کی افادیت نمایاں حد تک گھٹ جاتی ہے۔ اسی طرح وائرلیس چارجر عام روایتی چارجرز کے مقابلے میں زیادہ حرارت پیدا کرتے ہیں اور چارجنگ پیڈز استعمال کے دوران بہت زیادہ گرم ہو جاتے ہیں، جو کہ توانائی کے ضیاع کی واضح نشانی ہوتی ہے۔ وائرلیس چارجر فون تک پاور کو الیکٹرو میگنیٹک طریقہ کار سے متنقل کرتے ہیں اور یہ تار والے چارجر کے مقابلے میں کم مثر طریقہ کار ہے۔



