سوشل ایشوز

ایف بی آر کا الٹی میٹم، ٹیکسٹائل ملز مالکان کی شامت آگئی

یکم جولائی سے ٹیکسٹائل ملوں پرکیمرے نصب ہوں گے، 180 ملز مالکان کو حتمی وارننگ 'ٹیکسٹائل ملز کیمرے اپنے اخراجات پر لگوائیں گی، کیمرے نہ لگوانے پر ملیں بند تصور ہوں گی: ایف بی آر

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملوں میں کیمرے نصب کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میدان میں آگیا ہے اور ملوں کو الٹی میٹم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم جولائی سے ٹیکسٹائل ملوں پرکیمرے نصب ہوں گے، 180 ملز مالکان کو حتمی وارننگ دے دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر شوگر، سیمنٹ اورکھاد فیکٹریوں میں کیمرے نصب کرا چکا ہے۔ ذرائع ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کیمرے اپنے اخراجات پر لگوائیں گی، کیمرے نہ لگوانے پر ملیں بند تصور ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button