سیف علی خان نے اپنے بچوں کے متعلق بڑا انکشاف کر دیا
میرے بچے نماز پڑھیں گے، اسی طرح دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہونگے اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی منائیں گے: بالی ووڈ نواب سیف علی خان

لندن (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے اپنے بچوں کے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے جس کے بعد کرینہ کپور سمیت بالی ووڈ کے تمام اداکاروں اور اداکارئوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سیف کا کہنا تھا کہ میرے بچے نماز پڑھیں گے، اسی طرح دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہونگے اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی منائیں گے۔ بالی وڈ کے نواب سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ مذہب پر کھل کر گفتگو کرتا ہوں اور انہیں وہی سکھاتا ہوں جو مجھے میری ماں نے سکھایا تھا۔ سیف علی خان کے مطابق میں نے ایسے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی جہاں مختلف مذاہب کی تعلیمات اور تہواروں کا احترام کیا جاتا تھا، میں ایسے اسکولوں میں پڑھا جہاں دن کا آغاز چرچ میں عبادت سے ہوتا تھا، میں نے ایک بار یہ کہہ کر بچنے کی کوشش کی کہ میرا مذہب مختلف ہے، لیکن پھر ہمارے لیے ایک مولوی صاحب کو بلا لیا گیا، اس لیے وہ بہانہ بھی کام نہ آیا۔



