انٹرنیشنل
مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
رواں سال ہر رکاوٹ عبور کرتے ہوئے وطن واپس آئیں گی، طلبہ تحریک کے شدید احتجاج اور پابندیوں کے بعد مستعفی ہو کر اگست 2024ء کو ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گئی تھیں

بنگلا دیش (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی معزول اور مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے، یہ کب واپس آ رہی ہیں؟ ا س حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ جو اپنی حکومت کے خلاف طلبہ تحریک کے شدید احتجاج اور پابندیوں کے بعد مستعفی ہو کر اگست 2024 کو ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گئی تھیں اور اب تک وہیں پناہ گزین ہیں۔ اب کم و بیش دو سال بعد شیخ حسینہ واجد نے بنگلا دیش واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے اپنی خود ساختہ جلا وطنی کے دوران ایک انٹرویو میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ہر رکاوٹ عبور کرتے ہوئے وطن واپس آئیں گی۔



