ٹیکنالوجی
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
مجوزہ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو وسیع اختیارات دیئے جائینگے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل اور نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پلیٹ فارم کی نگرانی کریگی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزارت آئی ٹی نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو ملک کی مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ وفاقی اداروں میں ڈیٹا گورننس کی نگرانی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی وفاقی اداروں میں ڈیٹا گورننس کی نگرانی کرے گی، جس کے تحت تمام وفاقی اداروں کو قومی ڈیٹا گورننس فریم ورک پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ مجوزہ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو وسیع اختیارات دیے جائیں گے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل اور نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پلیٹ فارم کی نگرانی کرے گی۔



