انٹرنیشنل

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی بچہ شہید

یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر البیرہ کے علاقے ام الشریط میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران پیش آیا۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

ام الشریط (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے دوران 15 سالہ فلسطینی بچہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا، بچے کو سینے میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر البیرہ کے علاقے ام الشریط میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران پیش آیا۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

میڈیاکے مطابق اکتوبر 2023ء میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے میں تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب تک اسرائیلی فوجیوں یا آبادکاروں کے ہاتھوں کم از کم 1085 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں عام شہری اور مزاحمت کار دونوں شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف سال 2026 کے دوران ہی 71 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button