انٹرنیشنل
چین کا جاپان کیخلاف بڑا اقدام، معاشی صورتحال خراب
20 جاپانی اداروں کو واچ لسٹ میں بھی شامل کیا ہے، واچ لسٹ میں شامل جاپانی اداروں کو حساس اشیا کی درآمد سے قبل اضافی جانچ اور ضمانتیں فراہم کرنا ہوں گی: چینی وزارت خارجہ

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے جاپان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا ہے جس کے بعد جاپان کی ناصرف معاشی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے بلکہ شہریوں کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین نے ایسے سامان کی برآمدات پرپابندی لگائی ہے جو فوجی اور شہری دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ20 جاپانی اداروں کو واچ لسٹ میں بھی شامل کیا ہے، واچ لسٹ میں شامل جاپانی اداروں کو حساس اشیا کی درآمد سے قبل اضافی جانچ اور ضمانتیں فراہم کرنا ہوں گی۔ چین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ان پابندیوں سے عام تجارتی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔



