سوشل ایشوز
لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش، تین ملزمان گرفتار
متاثرہ لڑکے سے ملزمان کے بھائی نے مبینہ زیادتی کی تھی، لڑکے نے ملزم کے بھائیوں سے شکایت کی تو الٹا اسی کو اغوا کرکے تشدد کیا گیا: پولیس حکام کا مؤقف

سرگودھا(کھوج نیوز) سرگودھا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکے سے ملزمان کے بھائی نے مبینہ زیادتی کی تھی، لڑکے نے ملزم کے بھائیوں سے شکایت کی تو الٹا اسی کو اغوا کرکے تشدد کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ پولیس کے مطابق قمر نامی گرفتار ملزم نے لڑکے کو 20 روز قبل مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، 3 ملزمان کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



