کھیل

نامور فٹبالر کی اہلیہ اور بچے ہلاک

زلزلے کے وقت لوکاس تریخو کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور 2 بچے آرون تریخو اور آئینہوا تریخو ساحلی علاقے پلایا گراندے میں موجود تھے جہاں ان کی رہائشی عمارت منہدم ہو گئی

وینزویلا(سپورٹس ڈیسک) وینزویلا میں چند روز قبل آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ارجنٹینا کے نامور مقامی فٹبالر لوکاس تریخو کی اہلیہ اور 2 بچے بھی ہلاک ہوگئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لوکاس تریخو کلب کی جانب سے جاری بیان میں اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فٹبالر اور ان کے اہلِخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوکاس تریخو کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور 2 بچے آرون تریخو اور آئینہوا تریخو ساحلی علاقے پلایا گراندے میں موجود تھے جہاں ان کی رہائشی عمارت منہدم ہو گئی۔ واقعے کے بعد فٹبالر کے بیوی بچے لاپتہ ہو گئے تھے تاہم امدادی ٹیموں نے بعد میں تینوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے وقت لوکاس تریخو اپنی ٹیم کے ساتھ دارالحکومت کراکاس میں آئندہ میچ کی تیاری میں مصروف تھے، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ اور بچوں کی تلاش کے لیے عوام سے دعا اور مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button