سوشل ایشوز

ٹماٹر کی قیمت کو پر لگنے کے بعد غریبوں کی پہنچ سے دور

ٹماٹر کی نئی قیمت 300 فی کلو، ٹماٹر کی فصل نومبر تک لگتی رہے گی، ٹماٹر کی پیداوار اپریل تک رہتی ہے، قیمتیں مئی جون تک مستحکم رہتی ، جولائی کے ان دنوں میں قلت رہتی ہے، اس لیے قیمت بڑھ رہی ہے

کراچی (کھوج نیوز) ٹماٹر کی قیمت کو پر لگنے کے بعد غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں، فی کلو ٹماٹر کی مارکیٹ میں نئی قیمت کیا ہے؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق نائب صدر کراچی چیمبر یونس سومرو نے بتایا ہے کہ سندھ میں نئی فصل کی پنیری تیار ہے، جولائی سے کاشت شروع ہوگی، مون سون بارشوں میں دس بیس فیصد پودے ضائع ہوں گے، لیکن یہ چانس لینا پڑتا ہے۔ سابق نائب صدر کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ چاول کی فصل اترتی رہے گی، ٹماٹر کی فصل نومبر تک لگتی رہے گی، ٹماٹر کی پیداوار اپریل تک رہتی ہے، قیمتوں مئی جون تک مستحکم رہتی ہے، جولائی کے ان دنوں میں قلت رہتی ہے، اس لیے قیمت بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پوری کرنے کے لیے ایرانی ٹماٹر آئیگا، سندھ کا موسم کنٹرول ماحول میں سارا سال مارکیٹ ریٹ پر ٹماٹر فراہم کرسکتا ہے، کنٹرول ماحول کو سرمایہ کاری چاہیے، جس پر کراچی چیمبر اور سندھ حکومت بات چیت کر رہی ہے، حکومت ماحول دے تو کراچی چیمبر ان منصوبوں پر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کرکام کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button