شوبز
سوشل میڈیا پر نام اور پیسہ کیسے کمایا؟ مزاحیہ اداکار خضر عمر نے سب بتا دیا
جب میں نے کانٹینٹ بنانا شروع کیا تو اس وقت میری عمر 18 برس تھی، میرے گاؤں لیہ میں سوشل میڈیا، ایڈیٹنگ اس کا کوئی تصور نہیں تھا اس لیے جتنی چیزیں میں نے سیکھیں وہ یوٹیوب سے سیکھی تھیں

کراچی (شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا پر نام اور پیسہ کیسے کمایا ؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو بناکر شہرت حاصل کرنے والے کانٹینٹ کرئیٹر خضر عمر نے سب کچھ بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو بناکر شہرت حاصل کرنے والے کانٹینٹ کرئیٹر خضر عمر نے بتایا کہ جب میں نے 2017ء میں کانٹینٹ بنانا شروع کیا تو اس وقت میری عمر 18 برس تھی، میرے گاں لیہ میں سوشل میڈیا، ایڈیٹنگ اس کا کوئی تصور بھی نہیں تھا اس لیے جتنی چیزیں میں نے سیکھیں وہ یوٹیوب سے سیکھی تھیں۔ اس کے علاوہ میزبان مبشر ہاشمی کی جانب سے پہلی آمدنی کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں خضر عمر نے کہا کہ میری پہلی آمدنی 2021 میں ایک اسنیک ویڈیو ایپ سے آئی تھی اور مجھے 80 ڈالر ملے تھے۔



