شوبز

کاظم پاشا نے عدنان صدیقی کا گھنائونا پردہ فاش کر دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے نامور سابق پروڈیوسر کاظم پاشا نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا ایسا گھنائونا پردہ فاش کر دیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاظم پاشا کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی نے ایک سیریل میں مجھے تنگ کیا اور اس کے بعد میں نے پروڈکشن چھوڑ دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہی تھی کہ عدنان نے مجھے کہا کہ شوٹنگ پر میرے ساتھ میرا منیجر، 3 بیٹیاں اور ان کی نینی(بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون) بھی جائیں گی، اس طرح یہ 5 ٹکٹ کا خرچہ ہوگیا، مجھے ٹیم نے کہا کہ کیا ہمیں یہ لاش بناکر بھیجے گا جس پر میں نے کہا کہ آرٹسٹ ہے اور اسے ہیرو کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔

کاظم پاشا نے ایک اور قصہ سنایا کہ اسی طرح اعجاز اسلم کے بنگلے میں شوٹنگ تھی وہاں بھی عدنان نے مجھے تنگ کیا جس پر میں سیٹ چھوڑ کر چلا گیا، وہ کہتے تھے مجھے بھوک لگ رہی ہے جب تک فلاں جگہ سے کھانا نہیں آئے گا میں کام نہیں کروں گا، فلاں چیز چاہیے اگر نہیں آئی تو میں آج شوٹنگ نہیں کراں گا، کل ہوگی شوٹنگ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سب کے باوجود عدنان کو میری بیٹیوں سے بہت لگا ہے اور میرے ساتھ بھی بدتمیزی کبھی نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button