ٹیکنالوجی

سپیس ایکس نے آئی سمارٹ فون کی تیاری شروع کر دی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائس تیار کی جا رہی ہے جس کے پروٹوٹائپ ماڈل کو سرمایہ کاروں اور شیئر ہولڈرز کو دکھایا گیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈیوائس کافی پتلی ہے اور اس کا ڈیزائن کسی اسمارٹ فون جیسا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ڈیوائس میں اسمارٹ فون کے روایتی فیچرز کے ساتھ اے آئی ٹولز کو ترجیح دی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسپیس ایکس کی جانب سے اے آئی ہارڈ وئیر کو عام افراد تک پہنچانے پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایپل کمپنی سے مسابقت کرسکے۔

اسپیس ایکس کی یہ اے آئی ڈیوائس ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اور کسی روایتی اسمارٹ فون کے برعکس اسے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس کی بجائے ایک کاسٹیوم آپریٹنگ سسٹم پر چلایا جائے گا۔ اس ڈیوائس میں کوالکوم کا پراسیسر موجود ہوگا اور ایکس اے آئی کے اے آئی ماڈلز سے لیس ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروٹوٹائپ ڈیوائس میں ایلون مسک کی ایوری تھنگ یا سپر ایپ کی تیاری کے خیال کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے اور ایک پلیٹ فارم میں ہی متعدد ڈیجیٹل سروسز دستیاب ہوں گی۔ یعنی یہ ڈیوائس میسجنگ، ڈیجیٹل پیمنٹس، شاپنگ، رائیڈ شیئرنگ، سوشل نیٹ ورکنگ اور دیگر روزمرہ کے ٹاسکس کا ہب ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button