انٹرنیشنل
یوزر نیم فیچر پر بھارتی حکومت کے تحفظات، واٹس ایپ نے تمام الزامات مسترد کر دیئے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے یوزرنیم فیچر پر بھارتی کے حکومت کے تحفظات کو ناصرف مسترد کر دیا بلکہ اس کو جھوٹا بے بنیاد الزام قرار دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم نے فیچر کو ڈیزائن کرتے ہوئے ان تحفظات کو پہلے ہی دور کر دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ہم نے ابھی لوگوں کو واٹس ایپ میں اپنے ترجیحی یوزر نیم ریزرو کرنے کا آپشن فراہم کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ابھی یوزر نیم کو استعمال نہیں کیا جاسکتا اور ہم اس فیچر کو رواں سال کسی وقت بتدریج متعارف کرائیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دیگر افراد کی نقل کرنے سے روکنے کے لیے ہم نے عوامی شخصیات، فنکاروں، ویریفائیڈ میٹا اکانٹس، حکومتی اداروں اور دیگر کے پروفائلز نیمز صرف ان کے لیے محفوظ رکھے ہیں۔



