انٹرنیشنل
جنگلی ہتھنی کے موت پر پورا گائوں سوگ میں ڈوب گیا

کیرالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست کیرالہ کے ضلع وایاناڈ میں جنگلی ہتھنی کے موت پر پورا گائوں سوگ میں ڈوب گیا ہے، ہتھنی کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے پوسٹمارٹم کیا جائیگا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے ضلع وایاناڈ میں جنگلی ہاتھی کا نظر آنا اکثر تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے جو عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیتا ہے لیکن اس بار ایک پورا گاں ہی ایک جنگلی ہتھنی کی موت پر سوگوار ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گاؤں ”چندراتھ امناتی” کے رہائشی جنگلی ہتھنی کی موت پر غمزدہ ہیں، اس ہتھنی کی عمر 70 برس تھی اور گاں والوں کی جانب سے پیار سے ہتھنی کا نام ‘لکشمی’ رکھا گیا تھا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بدھ کی صبح ہتھنی کو مردہ پایا جس کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔



